بیلا روس کی لڑکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کر کے شادی

0
439

فیصل آباد: سوشل میڈیا پر ہونے والی شناسائی محبت میں بدل گئی، جس کے بعد بیلا روس سے تعلق رکھنے والی لڑکی پاکستان آکر شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

فیصل آباد کے 32 سالہ صغیر حسین کے مطابق تقریباً 10 ماہ قبل ان کا رابطہ سوشل میڈیا کے ذریعے اولگا نامی لڑکی سے ہوا، جو وقت کے ساتھ گہری محبت میں تبدیل ہوگیا۔

صغیر حسین کا کہنا ہے کہ دونوں کے درمیان ذہنی ہم آہنگی پیدا ہوئی جس کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا، اور اولگا اس مقصد کے لیے اپنا ملک چھوڑ کر پاکستان پہنچ گئی۔

فیصل آباد پہنچنے کے بعد اولگا نے صغیر حسین کے ہمراہ مقامی مسجد میں جا کر اسلام قبول کیا، جس کے بعد اس کا نیا نام اولگا حسین رکھا گیا۔

بعد ازاں دونوں کی سادہ مگر باوقار تقریب میں شادی انجام پائی، جس میں اہل خانہ نے شرکت کی۔ اس طرح یہ جوڑا نئی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے ازدواجی بندھن میں بندھ گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا