بنوں پولیس کی چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ،18 نوجوان شہید

0
1324

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشتگردوں نے فتح خیل، میریان اور لڑ چوکیوں پر حملہ کردیا۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد چوکیوں کے اندر داخل ہوگئے اور اہلکاروں کے موبائل فونز سمیت پولیس کی ایک گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔

اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ واقعے میں بھاری جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 10 پولیس اہلکاروں کی لاشیں چیک پوسٹوں سے نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کی جاچکی ہیں جبکہ بعض رپورٹس میں شہدا کی تعداد 18 بتائی جارہی ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق متاثرہ چوکیوں پر 49 اہلکار تعینات تھے جن میں سے کئی چھٹی پر موجود تھے۔ علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے جبکہ حکام کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا