بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غربت کم کرنے میں ناکام رہا، رانا ثنااللہ

0
821

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پروگرام لوگوں کو خود کفیل بنانے کے بجائے انحصار کی طرف لے جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کے حوالے سے وہ وثوق سے کہہ سکتے ہیں کہ پروگرام کا ڈیٹا مکمل طور پر درست نہیں اور اس میں بے ضابطگیوں کی گنجائش موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے باوجود غربت میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں نہیں آئی، اس لیے اس کی افادیت اور طریقہ کار پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اگر کوئی صوبہ اس پروگرام کو جاری رکھنا چاہتا ہے تو یہ اس کا فیصلہ ہے، تاہم پنجاب میں اس پروگرام کے نتائج حوصلہ افزا دکھائی نہیں دیتے۔

گلگت بلتستان انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف انتخابی میدان میں مؤثر حیثیت کھو چکی ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے حکومتی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں یکساں مواقع فراہم نہیں کیے جا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی جماعت کو مکمل سہولتیں دی جا رہی ہیں جبکہ اپوزیشن کو انتخابی مہم میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا