مومنہ اقبال کی بہن کیخلاف درخواست تھانے میں جمع

0
207

اداکارہ مومنہ اقبال اور ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے تنازع میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، ثاقب چدھڑ نے مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے خلاف امانت میں خیانت کی درخواست تھانہ چنیوٹ میں جمع کرا دی۔ ثاقب چدھڑ نےاپنی درخواست میں الزام لگایا ہےکہ رمشا اقبال نےان سے بینک اسٹیٹمنٹ بنوانے کی غرض سے 80 لاکھ روپے لیے تاہم رمشا اقبال نے بطور امانت رکھوائی گئی رقم واپس نہیں کی۔ ثاقب چدھڑ نے اپنی درخواست میں الزام لگایا کہ 80 لاکھ روپے واپس نہ کر کے رمشا اقبال نے امانت میں خیانت کی۔ ثاقب چدھڑ نے درخواست میں پولیس سے مطالبہ کیا ہےکہ پولیس قانون کے مطابق رمشا اقبال کے خلاف کارروائی کرے، ثاقب چدھڑ نےدرخواست کے ساتھ رقم دینے کے بینک کے ثبوت بھی لگائے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا