گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی، ن لیگ کے اتحاد کا امکان

0
28

اسلام آباد: گلگت بلتستان میں حالیہ انتخابات کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتحاد کے ذریعے حکومت سازی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان حکومت کی تشکیل کے حوالے سے ابتدائی مشاورت جاری ہے اور پی ڈی ایم طرز کے سیاسی تعاون پر غور کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ فارمولے کے تحت وزیراعلیٰ کا منصب پاکستان پیپلز پارٹی کو مل سکتا ہے، جبکہ گورنر کا عہدہ مسلم لیگ (ن) کے حصے میں آنے کا امکان ہے۔ اسی طرح کابینہ میں وزارتوں کی تقسیم کے لیے 60 اور 40 فیصد کے فارمولے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی وفد کی قیادت کی، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا اور وزارت خزانہ کے حکام بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی بجٹ، سیاسی صورتحال اور باہمی تعاون سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ حکومت اور پیپلز پارٹی نے بجٹ سے متعلق متعدد تجاویز پر اتفاق کر لیا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی نے بجٹ کی منظوری کے لیے مثبت اشارہ دیا ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان انتخابات میں کامیابی پر صدر آصف علی زرداری کو مبارک باد بھی دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھرپور سیاسی مہم چلائی۔ اس موقع پر خوشگوار ماحول میں گفتگو بھی ہوئی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھی شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا