گجرات(طلوع نیوز)دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے گجرات کی ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔
دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ہیڈمرالہ پرپانی کی آمدایک لاکھ 22ہزارکیوسک ہے،ہیڈخانکی میں پانی کی آمد92ہزار600کیوسک ہے۔دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب سے سیالکوٹ، گجرات، وزیر آباد، منڈی بہاء الدین اور حافظ آباد کے علاقے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
صورتِ حال کو مانیٹر کرنے کے لیے کمشنر دفتر میں ریجنل کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا ہےکہ دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ لگا دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ پنجاب،کے پی اورکشمیر کے بیشترعلاقے بارش کی لپیٹ میں ہیں جب کہ گلگت کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔






