پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان

0
340
Refueling the car at a gas station fuel pump. Man driver hand refilling and pumping gasoline oil the car with fuel at he refuel station. Car refueling on petrol station. Fuel pump at station

اسلام آباد: حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر دستیاب ہوگا۔

حکومت کے اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور نئی قیمتیں آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گی۔

پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں ردوبدل بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور مقامی مالیاتی عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا