پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، فلائٹ لیفٹیننٹ اور نیول افسر شہید

0
123

مردان: پاک فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران مردان کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو افسران شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثہ آج تربیتی مشن کے دوران پیش آیا۔ حادثے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طہٰ عباسی نے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر، سروسز چیفس اور مسلح افواج کے افسران و جوانوں نے اس المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

مسلح افواج کی قیادت نے شہداء کی وطن کے لیے خدمات اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پوری قوم اس دکھ کی گھڑی میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور وطن کے دفاع کے لیے دی جانے والی ان عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا