پی ٹی آئی نے رکن قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی رکنیت معطل کردی

0
678

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رکن قومی اسمبلی اقبال آفریدی کے رویے کو نامناسب اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے ان کی پارلیمانی پارٹی رکنیت معطل کر دی ہے، جبکہ انہیں پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا خصوصی اجلاس بیرسٹر گوہر علی خان کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں بجٹ اجلاس کے بعد پارلیمانی امور اور پارٹی نظم و ضبط کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والے وفد کے دوران پیش آنے والے واقعے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اقبال آفریدی کی جانب سے صاحبزادہ صبغت اللہ کے ساتھ مبینہ نامناسب رویے کی شدید مذمت کی گئی۔

پارلیمانی پارٹی نے متفقہ قرارداد کے ذریعے اقبال آفریدی کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف ماضی میں سامنے آنے والی شکایات کا بھی حوالہ دیا اور انہیں پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی اپنے ارکان سے پارلیمانی روایات، باہمی احترام اور تنظیمی نظم و ضبط کی پابندی کی توقع رکھتی ہے، جبکہ پارٹی کے وقار، اتحاد اور جمہوری اقدار کے خلاف کسی بھی طرز عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا