پٹرولیم مصنوعات میں توقعات سے بڑھ کر ریلیف دیا، علی پرویز ملک

0
164

لاہور: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے جتنی کمی کی گئی، اس سے بھی بڑھ کر عوام کو ریلیف فراہم کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ اللہ کے فضل سے محرم الحرام کا پہلا عشرہ پرامن انداز میں مکمل ہوا، جس پر پاک فوج، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے بعد عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئی، جس کا فائدہ حکومت نے فوری طور پر عوام تک منتقل کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ بعض عناصر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے معاملے پر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، جبکہ حکومت بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران سے سستا تیل اور گیس خریدنے کے امکانات کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا