رسجا الیکشن : ابوبکر صدر، امبرین علی سیکرٹری، ناصر نقوی فنانس سیکرٹری منتخب

0
256

اسلام آباد : راولپنڈی اسلام آباد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن (رسجا) کی الیکشن کمیٹی نے سال 27-2026 کیلئے نئی قیادت کا اعلان کردیا، انتخابات میں تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ رسجاانتخابی عمل الیکشن کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان کی سربراہی میں مکمل ہواجبکہ رانا فرحان اسلم، شاکر عباسی اور عاصم جیلانی الیکشن کمیٹی کے ارکان تھے۔ الیکشن کمیٹی نے انتخابی عمل کی نگرانی کے بعد باضابطہ طور پر نتائج کا اعلان کیا۔

ابوبکر بن طلعت مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے جبکہ ذوالفقار بیگ سینئر نائب صدر منتخب ہوئے۔ زاہد اعوان اور اصغر علی مبارک نائب صدور، عنبرین علی جنرل سیکرٹری، ذیشان قیوم سینئر جوائنٹ سیکرٹری، اویس لطیف اور عقیل انجم جوائنٹ سیکرٹریز، جبکہ ناصر عباس نقوی فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔ گورننگ باڈی کے لیے فہیم انور خان، گیبریل ڈی سوزا، اویس عباسی، کرن خان اور عاصم ریاض بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

اس موقع پر نومنتخب صدر ابوبکر بن طلعت اور جنرل سیکرٹری عنبرین علی نے رسجا کے تمام اراکین کا اظہارِ اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نئی منتخب قیادت ایسوسی ایشن کی پیشہ ورانہ روایات، اتحاد، شفافیت اور وقار کو مزید مضبوط بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ رسجا کو ملک میں اسپورٹس جرنلزم کے فروغ، پیشہ ورانہ اخلاقیات کے استحکام اور صحافیوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے فعال اور مؤثر ادارہ بنانے کا سفر جاری رکھا جائے گا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر عبدالرزاق سیال، سیکرٹری فرقان راؤ، فنانس سیکرٹری عابد عباسی، سابق صدر پریس کلب طارق چوہدری ، سیکرٹری پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن نوید اکبر سمیت سینئر صحافیوں اور میڈیا نمائندگان نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت رسجا کو مزید مضبوط، فعال اور مؤثر بناتے ہوئے اسپورٹس جرنلسٹس کے حقوق کے تحفظ اور صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا