پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

0
641

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 4 روپے 93 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول 320 روپے 73 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آل پاکستان پیٹرول پمپس ایسوسی ایشن نے حکومت کے مجوزہ روزانہ قیمتوں کے تعین کے نظام کو مسترد کرتے ہوئے کل رات 12 بجے سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وزارتِ پیٹرولیم کے ساتھ مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں اور روزانہ قیمتوں میں ردوبدل کسی صورت قبول نہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا