فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات، سرحدی سکیورٹی پر اہم گفتگو

0
623

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، جس میں علاقائی اور دوطرفہ سکیورٹی صورتحال سمیت مؤثر سرحدی انتظام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے، امن کے فروغ اور سفارتی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے خطے کے استحکام کے لیے اہم قرار دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک نے قریبی رابطے برقرار رکھنے، علاقائی سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا