عوام کی حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

0
469

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن قائم کریں گے جبکہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، جو قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، تاہم اس کی اصل طاقت محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خاتمے تک ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے اور پاکستان کی مسلح افواج عوام کے تعاون اور عزم سے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا