کراچی: لیاری میں رینجرز اہلکار عبدالقیوم کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزم ساحل واردات کے بعد بلوچستان فرار ہو گیا تھا، تاہم کارروائی کے دوران اسے گرفتار کر لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ایک پولیس افسر کا بیٹا ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق رینجرز اہلکار کے قتل کی وجہ ذاتی دشمنی تھی۔ ملزم نے منصوبہ بندی اور ریکی کے بعد واردات کو انجام دیا۔
واضح رہے کہ رینجرز اہلکار عبدالقیوم کو 18 جولائی کو کراچی کے علاقے لیاری میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا۔






