وفاقی حکومت کا خواتین ملازمین کیلئے اانقلابی پروگرام

0
143

اسلام آباد(طلوع نیوز)سرکاری اورنجی شعبہ میں ملازمت کرنے والی خواتین اورطالبات کے لیےبڑی خوشخبری ہے۔اب انہیں بسوں اور ویگنوں کے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے بلکہ اپنی سواری کی مالک بن سکیں گی۔

خواتین کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کی طرف وفاقی حکومت کا ایک اورانقلابی قدم سامنے آیا ہے۔پاکستان بھر سے بائیس ہزار خواتین کو وزیراعظم ویمن آن ویلزپروگرام کے تحت رعایتی قیمت پرسکوٹیزاورموٹرسائیکلز کی فراہمی کا آغازجلد ہوگا۔صرف ساڑھے چار ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنا ہوگی۔قومی کمیشن برائے وقارنسواں کی چیئرپرسن نیلوفربختیارکہتی ہیں پروگرام پرعملدرآمد کے لیے پانچ ارب روپے مل گئے ہیں۔ سکوٹیزکی تقسیم کا عمل مکمل طورپرشفاف ہوگا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی ذاتی دلچسپی کے نتیجے میں وفاق میں وزیراعظم ویمن آن ویلز پراجیکٹ جلد شروع ہوگا۔ 18 سے 55 سال تک کی خواتین درخواست دے سکیں گی۔قومی کمیشن برائےوقارنسواں کی چیئرپرسن نیلوفربختیارنے بتایا کہ 22 ہزارسکوٹیز کے لیے فنڈزفراہم کردئیے گئے ہیں۔ سکوٹیزکی تقسیم کا آغاز جلد ہوگا جو بالکل شفاف ہوگا ۔

نیلوفربختیارچیئرپرسن قومی کمیشن وقارنسواں کا کہنا ہےکہ چارہزارسکوٹیز ہرصوبے کی ہے۔اسلام آباد کی بھی ہے 4 ہزارایک ہزارجی بی اورایک ہزاراے جے کے کی ہے۔ یہ تین سال کا پروگرام ہوگا۔ اگر30 ہزارسے لے کر ڈیڑھ لاکھ روپے تک کماتے ہیں تو آپ اس کے اہل ہیں۔نیلوفربختیارکا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ ملازمت پیشہ خواتین اورطالبات کے ساتھ ساتھ پولیو ہیلتھ ورکرز اورخواتین صحافی بھی مستفید ہوں تاکہ وہ ملکی معاشی ترقی میں مددگارثابت ہوسکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا