صدر زرداری کو سالگرہ مبارک، جس نے بھی لاہور میں جلسے کا مشورہ دیا اسکی کلاس ہونی چاہیے: عظمیٰ بخاری

0
362

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں پارٹی کو چوتھے نمبر پر لانے والے وہی لوگ ہیں جو قیادت کو زمینی حقائق کے برعکس رپورٹیں دیتے ہیں۔

اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ شکر ہے پیپلز پارٹی کو مینارِ پاکستان پر جلسے کی خفت سے نجات مل گئی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے زرداری صاحب کی سالگرہ پر لاہور میں جلسے کا اعلان کیا، لیکن خالی کرسیوں والا جلسہ ان کی توہین کے مترادف تھا۔ جس نے بھی لاہور میں جلسے کا مشورہ دیا، اسے اپنی کارکردگی کا جواب دینا چاہیے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات گورنر ہاؤس پنجاب میں دو ہزار کرسیاں لگائی گئی تھیں، مگر شرکا کی تعداد انتہائی کم رہی۔ ان کے بقول، یہی لوگ پارٹی قیادت کو غلط رپورٹس دے کر پیپلز پارٹی کو پنجاب میں کمزور کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی پنجاب قیادت اپنی جماعت کے بجائے پنجاب حکومت پر زیادہ توجہ دے رہی ہے، اگر وہ پارٹی کو مضبوط بنانے پر توجہ دیتی تو آج پنجاب میں اس کی سیاسی صورتحال مختلف ہوتی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا