اسلام آباد: پاکستان میں ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ کو ہوگی۔
ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد نے کی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک کے کسی بھی حصے سے ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
کمیٹی کے اعلان کے مطابق یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ کو ہوگی، جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو منائی جائے گی۔






