کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے صدر کے علاقے میں ختم نبوت چوک کا افتتاح کردیا۔
تقریب افتتاح میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد اور سٹی کونسل کے اراکین بھی موجود تھے۔ میئر کراچی نے گزشتہ ماہ صدر کے ریگل چوک کا نام تبدیل کرکے ختم نبوت چوک رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ختم نبوت چوک کراچی کی مذہبی شناخت کی خوبصورت عکاسی کرتا ہے۔ کراچی نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ میئر کا عہدہ آنے جانے والی چیز ہے، تاہم وہ مرتے دم تک عاشقِ رسول ﷺ رہیں گے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایسے اقدامات کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جنہیں آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔






