پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نئی قیمتوں کا اعلان

0
341
Refueling the car at a gas station fuel pump. Man driver hand refilling and pumping gasoline oil the car with fuel at he refuel station. Car refueling on petrol station. Fuel pump at station

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا، جس کے بعد ملک میں پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہوگیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 20 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق 18 اگست 2026 سے ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا