عید میلادالنبی ﷺ، اسٹیٹ بینک اور تمام بینک 26 اگست کو بند رہیں گے

0
528

کراچی: عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر بدھ 26 اگست کو عام تعطیل کے باعث بینک دولت پاکستان (اسٹیٹ بینک آف پاکستان) کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق عام تعطیل کے باعث کمرشل بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے (DFIs) اور مائیکرو فنانس بینک بھی عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

کابینہ ڈویژن نے عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر 26 اگست 2026، بروز بدھ، کو ملک بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

عام تعطیل کے باعث بینکوں کی معمول کی برانچ سروسز بھی معطل رہیں گی اور بینکاری سے متعلق ضروری امور شہریوں کو تعطیل سے قبل نمٹانے ہوں گے۔

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں مذہبی اجتماعات، محافل میلاد اور دیگر تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا