پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

0
538

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 345 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 378 روپے 5 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نئی قیمتوں کے بعد پیٹرول استعمال کرنے والے صارفین کو معمولی ریلیف ملے گا، تاہم ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ، مال برداری اور زرعی شعبے کے اخراجات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتیں 5 سے 7 ستمبر تک نافذ العمل رہیں گی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا