Friday, November 15, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

ایلون مسک کی 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر خریدنے کی پیشکش ٹوئٹر بورڈ نے منظور کر لی

دنیا کی بڑی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے بورڈ نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کو خریدنے کے لیے لگائی گئی 44 ارب ڈالرز کی پیشکش منظور کر لی ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے ارب پتی سربراہ ایلون مسک جنھوں نے یہ حیران کن بولی دو ہفتے قبل لگائی تھی نے کہا تھا کہ ’ٹوئٹر کے پاس غیر معمولی صلاحیت‘ موجود ہیں اور وہ اس کمپنی کے ملازمین اور صارفین کے ساتھ مل کر بہتر انداز میں سامنے لا سکتے ہیں۔

ٹوئٹر بورڈ نے ابتدائی طور پر اس بولی کو مسترد کر دیا تھا لیکن اب وہ اس کے شیئر ہولڈرز سے اس معاہدے کی منظوری کے لیے ووٹ کرنے کا کہے گا۔

ایلون مسک نے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ’آزادی رائے ایک فعال جمہوریت کی بنیاد ہے، اور ٹوئٹر ڈیجیٹل ٹاؤن سکوائر ہے جہاں انسانیت کے مستقبل کے لیے اہم معاملات پر بحث ہوتی ہے۔‘