اسلام آباد(طلوع نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو پانچ سال کیلئے نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی 5 سالہ نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کے فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب قرار پائے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید،1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ہوئی جس کے بعد وہ آئین کے آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت نااہل ہوئے ہیں۔
علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کی نشست این اے 45 سے ڈی نوٹیفائی بھی کردیا ہے۔






