خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے دو واقعات ،4پولیس اہلکار شہید ،7زخمی ،ایک دہشتگرد ماراگیا

0
251
ٹانک حملے میں شہید ہونے والے تین پولیس اہلکار کی فوٹو

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس لائنز پر حملے کی کوشش میں بہادری سے لڑتے ہوئے 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو ٹانک میں خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گردوں نے پولیس لائنز پر حملے کی کوشش کی جس پر بہادر پولیس اہلکاروں نے دہشت گردوں کے حملے کے خلاف سخت مزاحمت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 بہادر پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ آپریشن میں تمام 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کا مثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، سکیورٹی فورسز امن واستحکام یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہیں۔اس کے علاوہ ضلع خیبر میں دہشتگردوں نے باڑہ کے نالہ جوائنٹ پوسٹ پر حملہ کیا جس دوران دہشتگردوں نے دستی بم سمیت بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔واضح رہیکہ چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی دہشتگردوں نے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کی کارروائی میں 27 دہشتگرد ہلاک ہوئے جب کہ دہشتگردوں سے مقابلے میں 23 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا