جسے 4 لوگوں نے صادق امین قرار دیا اس نے اقتدار میں آکر ملک کا بھٹا بٹھادیا: نواز شریف

0
271

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بانی تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئیکہا ہے کہ جس کو 4 لوگوں نے صادق اور امین قرار دیا اس نے اقتدار میں آکر ملک کا بھٹا بٹھادیا، مجھے ہٹانیکا مقصد ایک شخص کو اقتدار میں لانا تھا جس کے پلے کچھ نہیں تھا۔لاہور میں ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ہر چیز عوام کی پہنچ میں تھی، ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان بہت جلد دنیا کے ترقی یافتہ ملک میں شامل ہوجائیگا، 4 دن ترقی کے بعد ہم پھر 10 دن پیچھے چلے جاتے ہیں، یہ حادثے پہلے بھی کئی بار ہوئے، اب کس سیگلہ کریں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے جھوٹے کیس میں سزائیں پائیں، مریم نواز، شہباز شریف اور جو یہاں بیٹھے ہیں ان کے خلاف جھوٹے کیس بنائیگئے، جعلی کیسز اب ختم ہوگئے، جھوٹیکیسز بنانیکی کیا ضرورت تھی، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر وزیراعظم کو نکال دیا، کہاں ہیں سزائیں، آج میری نااہلی بھی ختم ہوگئی ہے، کوئی قانون نہیں تھا، پتہ نہیں کہاں سے بلیک ڈکشنری آئی اور فیصلہ سنادیا۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں 10 روپے کلو سبزی ملتی تھی، 4 روپے کی روٹی تھی،ہم نے لوڈشیڈنگ کو ختم کیا، لوڈشیڈنگ ختم کرنا آسان کام نہیں تھا، چار سال میں لوڈشیڈنگ ختم کی،اپنے دور میں دہشت گردی ختم کی، کراچی میں امن کو بحال کیا، لاہور میں اورنج لائن اور میٹرو لائن کس نے بنائی، سی پیک پاکستان میں آیا، موٹر وے، شاہراہیں بنیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو اقتدار میں لانا تھا جس کے پلیکچھ نہیں تھا، جس کو 4 لوگوں نے صادق اور امین قرار دیا اس نے اقتدار میں آکر ملک کا بھٹا بٹھادیا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی نیکہا کہ انہیں کہا گیاکہ ان کو ضمانت نہیں دینا،کہا گیا انہیں باہر نہیں آنے دیں، ورنہ دو سال کی محنت ضائع ہوجائیگی، پانامہ سے اقامہ پر آگئے، اسے صادق اور امین قرار دیا گیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ خواتین کو آگے لائیں گے تو بہت سے مسائل خودبخود حل ہوجائیں گے، معاشرے میں خواتین کے خلاف تعصب ہے، جسے ختم کرنیکی ضرورت ہے، تعلیم عام کرنے میں خواتین اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا