پتوکی ، شدید دھند کے باعث 14 گاڑیاں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ،12زخمی

0
371

پتوکی(طلوع نیوز)پتوکی میں نیشنل ہائی وے پر شدید دھند کے باعث 14 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد شدید زخمی ہوگئے۔نیشنل ہائی وے پر شدید دھند کے باعث بھونیکی موڑ اور پھولنگر میں 14گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے بعد ایک گاڑی میں آگ بھی بھڑک اٹھی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 12افراد شدید زخمی ہوئے۔ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے ہسپتا ل منتقل کردیا۔ریسکیوکے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت اکرم کے نام سے ہوئی جبکہ زخمیوں میں عبدالرحمن ،مجاہد، پرویز، ناصر، شاہنواز، رفاقت اور دیگر شامل ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا