انتخابی فہرستیں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنیکی خبر غلط قرار

0
260

اسلام آباد(طلوع نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنیکی خبر کو غلط قرار دے دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ انتخابی فہرستوں کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کی خبر غلط ہے، الیکشن ایکٹ اور الیکشن رولز میں انتخابی فہرستوں کے حصول کا طریقہ کار موجود ہے، حتمی انتخابی فہرستوں کی سافٹ یا ہارڈ کاپی حاصل کرنے کے لیے مکمل تفصیل موجود ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنیکی قانون میں کوئی شق نہیں ہے، انتخابی فہرستوں میں ووٹروں کا ذاتی ڈیٹا ہوتا ہے، ریاست کے خلاف کام کرنے والی تنظیمیں اس ڈیٹا کا غلط استعمال کرسکتی ہیں۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہیکہ موبائل سے 8300 پر میسج کرنیکی سہولت دی ہوئی ہے تاکہ عوام اپنے نام کا اندراج اور دیگر کوائف چیک کرسکیں، ڈیٹا کو سائبر اٹیک سے محفوظ رکھنا بھی مقصود ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستیں قانون کے مطابق جوائنٹ الیکٹوریٹ کے تحت بنائی جاتی ہیں، انتخابی فہرستیں کسی مذہب کی بنیاد پر نہیں بنائی جاتیں، امیدوار یا کوئی اور شخص انتخابی فہرستوں کی حسب ضابطہ کاپیاں حاصل کرسکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا