سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز کی روح پرواز کرگئی

0
299

تحریک پاکستان کے کارکن،سابق وزیر خزانہ و خارجہ اورن لیگ کے راہنما سرتاج عزیز 94 سال کی عمر میں قضائے الہی سے انتقال کر گئے ہیں وہ 7 فروری 1929 میں نوشہرہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے تحریک پاکستان میں حصہ لیا۔ 1950 میں سول سروس میں شمولیت اختیار کی۔ سرتاج عزیز نے ہارورڈ یونیورسٹی سے معاشیات میں ماسٹرز کیا۔سرتاج عزیز پلاننگ کمیشن کے جوائنٹ سیکرٹری بھی رہے۔ وہ 1985 سے 1999 تک پاکستان سینیٹ کے رکن رہے۔ سرتاج عزیز وزیر خزانہ، وزیر مملکت برائے زراعت، 2013 میں انتخابات کے بعد اُس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے قومی سلامتی اورخارجہ امور رہے۔ سرتاج عزیز کا شمار مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں ہوتا تھا۔ صدر مملکت عارف علوی نے سرتاج عزیز کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سرتاج عزیز کیلئے دعائے مغفرت اور ورثا کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا