ٹوکیو : ٹوکیو کے ہنیدا ہوائی اڈے پر جاپان ایئر لائنز کے مسافر جیٹ سے کوسٹ گارڈ کے طیارہ ٹکرا گیا جس سےاس میں سوار پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ لیکن جیٹ جہاز میں موجود 379 مسافراورعملہ محفوظ رہا. واقعے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہوسکی، لیکن رپورٹس اور فوٹیج سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایئربس کوسٹ گارڈ کے طیارے سے ٹکرا گیا تھا۔کوسٹ گارڈ طیارہ کا کپتان فرار ہو گیا وزیر ٹیٹسو سائتو نے نامہ نگاروں کوپانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ نارنجی رنگ کے شعلوں کا ایک بڑا دھماکا اس کے نیچے اور پیچھے سے پھٹ گیا۔ تمام 367 مسافروں اور 12 عملے کے 12 افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، مسافروں میں آٹھ بچے بھی شامل تھے۔ کوسٹ گارڈ طیارے کے عملے کے چھ ارکان میں سے ایک محفوظ ہے لیکن دیگر پانچ لاپتہ ہیں، جن کے بارے میں قیاس ہے کہ جل کر راکھ بن گئے ہیں۔ جیجی نیوز ایجنسی کے مطابق کوسٹ گارڈ طیارہ وسطی جاپان میں آنے والے شدید زلزلے کے بعد امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے روانہ ہونا تھا ۔ رن وے پر ملبہ بھی جل رہا تھا اور اطلاعات کے مطابق ہوائی اڈے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔





