گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما فہمیدہ مرزا کے مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی 2 ملین روپے کی نادہندہ ہونے پرمسترد کردیے گئے۔الیکشن کمیشن نے تحریری فیصلہ میں کہا کہ فہمیدہ مرزا الیکشن کے لیے نا اہل قرار دی جاتی ہیں۔ان اعتراض سعدیہ جاوید نے داخل کیا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق فہمیدہ مرزا کی کمپنی نادہندہ ہے، وہ ذاتی طور پر نادہندہ نہیں۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ فہمیدہ مرزا پر آئین کا آرٹیکل 63 ون این کا اطلاق کیا جاتا ہے۔





