نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین پاکستانی پاسپورٹ پر حج پر جاتے تھے، ایسے تمام شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے ہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا تھا حج 2024 کے حوالے سے نگران وزیر برائے مذہبی امور کا کہنا تھا ہماری کوشش ہے کہ حاجی کیمپ میں حجاج کرام کو سہولیات فراہم کی جائیں، پچھلے سال کے حج میں کوئی مسائل نہیں تھے، ہم آنے والے حج کے لیے کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان مہاجرین پاکستانی پاسپورٹ پر حج پر جاتے تھے، ایسے تمام شناختی کارڈ بلاک کر دیے ہیں۔نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارت مذہبی امور اور آئی ٹی کی وزارت نے ساتھ مل کر حاجیوں کیلئے بہترین کام کیا ہے، حاجیوں کو کیو آر کوڈ کا حامل سوٹ کیس بھی فراہم کیا جائے گا، اس سال حج پر جانے والی تمام خواتین کو عبایا بھی دیا جائے گا۔انیق احمد کا کہنا تھا گزشتہ سال حج پیکج 11 لاکھ 75ہزار روپے تھا جو اس سال کم ہو کر 10 لاکھ 75 ہزار روپے ہے۔