نئی دہلی: بھارت کی ریاست کرناٹک کے گاؤں بسورتے میں بچے کی جانب سے باغ سے پھول توڑنے پر اس کی ماں کی ناک کاٹ دی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوگندھا مور نامی خاتون کو باغ کے مالک کلیانی مور نے صرف اس بات پر تشدد کا نشانہ بنایا اور ناک کاٹ دی کہ اس کے بچے نے پھول توڑے تھے۔سفاک شخص نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور غصے میں آکر ان کی ناک کاٹی، خون بہنے کے باعث خاتون کی حالت غیر ہو گئی، اہل محلہ نے سوگندھا مور کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ڈاکٹرز کی محنت اور توجہ سے خاتون کی جان تو بچ گئی لیکن اس کا چہرہ ہمیشہ کیلئے خراب ہو گیا ہے اور اس میں پلاسٹک سرجری کی بھی مالی سکت نہیں۔سوگندھا مور کی درخواست پرپولیس نے کلیانی مور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں





