اسلام آباد : انٹر سروس انٹیلی جنس کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید نے فیض آباد دھرنا کمیشن کے سامنے پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔جس میں انہوں نے حکومت کے خلاف سازش کے الزامات کی تردید کی اور کیا کہ حکومت کی ہدایت پر تحریک لبیک سے مذاکرات کیے۔ دھرنا کمیشن ڈاکٹر اختر علی شاہ کی صدارت میں کام کر رہا ہے، سابق آئی جی طاہر عالم اور خوشحال خان بھی کمیشن میں شامل ہیں۔ فیض حمید کو دوسری بار پیشی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے بیان ریکارڈ کرانے کا کہا تھا۔ کمیشن کو فیض آباد دھرنا اور اس کے بعد ہونے والے واقعات کے لیے ٹی ایل پی کو فراہم کی گئی غیر قانونی مالی یا دیگر معاونت کی انکوائری کا کام سونپا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فیض حمید نے سوالنامے کے مطابق اپنا تحریری جواب جمع کروادیا ہے





