اسلام آباد (طلوع نیوز) ن لیگ کے سینئر رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سردی میں نہانا تو موخر ہوسکتا ہے مگر الیکشن نہیں، اس الیکشن میں ہماری سیاست اور معیشت اور ترقی کی سمت کا تعین ہونا ہے۔ یہ انتخابات نوجوان نسل کیلئے بہت اہم ہیں۔ن لیگی رہنما نے کہا میں سیاست چھوڑ سکتا ہوں مگر نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑسکتا ہوں۔سیالکوٹ میں جلسہ سے خطاب میں خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ سینیٹ میں صرف مسلم لیگ ن نے قرارداد کی مخالفت کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں الیکشن کمیشن کے لوگوں کو آرٹیکل 6 لگانے کی دھمکیاں دیتا ہے۔






