کس ملک میں سب سے زیادہ اور کس میں کم سرکاری چھٹیاں ہوتی ہیں؟

0
390

دنیا کے سبھی ملکوں میں قومی اور مذہبی تہواروں پر عام تعطیلات کی جاتی ہیں لیکن کس ملک میں زیادہ اور کہاں کم چھٹیاں ہوتی ہیں یہ کوئی نہیں جانتا۔
دنیا کے ہر ملک کے اپنے رسم ورواج، قومی ایام، مذہبی اور علاقائی تہوار ہوتے ہیں جس کے لیے ان ملکوں کی حکومتیں ہر سال تعطیلات کا اعلان کرتی ہیں۔
اگر سب سے زیادہ تعطیلات کی بات کی جائے تو جنوبی ایشیائی ملک نیپال سر فہرست ہے جہاں سالانہ 38 عام تعطیلات کی جاتی ہیں۔ دوسرے نمبر پر میانمار میں 32 جب کہ ایران میں سالانہ 26 عام تعطیلات کی جاتی ہیں۔
ورلڈ آف اسٹیٹسٹکس کی جانب جاری کردہ دنیا کے اہم ممالک کی فہرست کے مطابق
نیپال (35)،
میانمار (32)،
ایران (26)،
سری لنکا (25)،
بنگلہ دیش اور مصر (22)،
کمبوڈیا اور بھارت (21)،
ارجنٹینا اور لبنان (19)،
کولمبیا اور فلپائن (18)،
آئس لینڈ، انڈونیشیا، جاپان، پاکستان، قازقستان، تھائی لینڈ (16)،
آسٹریا، چلی، ڈنمارک، ناروے، جنوبی کوریا، ترکی، وینز ویلا (14)،
چیکیا، فن لینڈ، پولینڈ اور اسپین (13)،
اٹلی، سوئیڈن اور یوکرین (12)،
امریکا، چین، روس، فرانس، جنوبی افریقہ، نیدر لینڈ (11)،
آسٹریلیا، جرمنی اور کینیڈا میں (10 سے 13)،
بلیجیئم، اسٹونیا، آئرلینڈ (10)،
برازیل میں (9 سے 12)،
برطانیہ میں (10) اور
میکسکیو میں سالانہ (8)
عام تعطیلات ہوتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا