بلے کے نشان پر سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہو گا ، بیرسٹر گوہر

0
263

اسلام آباد (طلوع نیوز)اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ بلے کے نشان سے متعلق درخواست پر پیر تک فیصلہ ہو جائے، سپریم کورٹ کا جو فیصلہ ہو گا منظور ہو گا۔
تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ 14 سینیٹرز کی موجودگی میں سینٹ میں الیکشن التوا کی قرارداد پاس ہونے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آئین اور سپریم کورٹ کے مطابق مقررہ مدت میں الیکشن کا انعقاد لازمی ہے، سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ فری اینڈ فیئر الیکشن کروائے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر نے بھی الیکشن کروانے کیلئے دستخط کر رکھے ہیں، سپریم کورٹ تو یہاں تک کہہ چکی ہے کہ الیکشن کا 8 فروری کو انعقاد پتھر پر لکیر ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا