جدہ :سعودی وزیرحج و عمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ زائرین کو مکہ، مدینہ میں نکاح پڑھنے اور نجی فوٹوگرافی کی سہولت دے سکتے ہیں۔ جدہ میں حج و عمرہ کانفرنس و نمائش کی تقریب کے دوران ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے کہا کہ بعض زائرین مکہ یا مدینہ میں نکاح پڑھانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ خدمات فراہم کرنے والے ادارے انہیں یہ سہولت فراہم کر سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ نجی فوٹو گرافرکا بندوبست کیا جاسکتا ہے۔سعودی وزیر حج نے زائرین کو سہولتوں کی فراہمی میں انفرادیت کی حوصلہ افزائی کے لئے تین کیٹیگریز کیساتھ نسک اعمال’ایوارڈز کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سب سے اچھے منصوبے پر دس لاکھ ریال، دوسرے بہترین منصوبے پر پانچ لاکھ اور تیسرے منصوبے پر ڈھائی لاکھ ریال کا انعام ہوگا۔ نتائج کا اعلان آئندہ حج کانفرنس میں ہو گا۔ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ زائرین کے سفر کو یادگار بنانے کے لیے سرمایہ کار مختلف حوالوں سے منفرد سہولتیں فراہم کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ٹورسٹ گائیڈز، طبی سہولتیں، موبائل فارمیسیاں، بچوں کی نرسریاں، رہائش سے حرم تک ویل چیئر کی سہولت دی جاسکتی ہیں





