معاہدے کے تحت پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی نظریاتی دونوں جماعتوں کے تمام اختیارات عمران خان کے پاس ہوں گے۔پی ٹی آئی اور تحریک انصاف نظریاتی کے درمیان ٹکٹوں کی تقسیم کا معاہدہ 30 دسمبر 2023 کو ہوا۔تحریک انصاف نظریاتی نے ٹکٹوں کے بدلے پی ٹی آئی سے دو قومی او پانچ صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ لیے، تحریک انصاف نظریاتی نے ٹکٹوں کے بدلے پی ٹی آئی سے دو مخصوص نشستیں بھی لیں، معاہدے کے مطابق تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی کو سینیٹ میں بھی سپورٹ کرنا ہے، تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار سے دستخط کے بعد معاہدہ اپنے پاس رکھ لیا،معاہدے میں طے پایا کہ پی ٹی آئی اور تحریک انصاف نظریاتی کے امیدوار ایک ہی نشان پر الیکشن لڑیں گے،پہلی ترجیح انتخابی نشان بلا ہوگا اگر بلا نہ ہوا تو تمام امیدوار بلے باز پر انتخاب لڑیں گے، پی ٹی آئی اور تحریک انصاف نظریاتی کے تمام فیصلوں کا اختیار بانی پی ٹی آئی کے پاس ہوگا،






