پشاور: جی ٹی روڈ پر نجی ہسپتال میں آتشزدگی

0
371

پشاور کے جی ٹی روڈ پر موجود ایک نجی سپتال میں آگ لگ گئی، ریسکیو عملے نے عمارت میں پھنسے 3 مریضوں کو نکال کر اسپتال کی بالائی منزل پر پہنچا دیا۔ ریسکیو حکام کیمطابق متاثرہ نجی اسپتال لیڈی ریڈنگ اسپتال کے سامنے واقعے ہے، عمارت سے مجموعی طور پر 13 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں مصروف ہیں جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق 7 منزلہ عمارت کی تیسرے اور چوتھے فلور پر آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا