پاکستان اور چین علاقائی امن، عوام کی خوشحالی کے مشتر کہ حامی ہیں، آرمی چیف

0
336

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے نائب وزیر خارجہ کن ویڈ ونگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، چینی نائب وزیر خارجہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چین کے نائب وزیر خارجہ ہن ویڈ ونگ کی ملاقات میں با ہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔
چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین آزمائے ہوئے اہم شراکت دار ہیں، پاکستان کی علاقائی امن اور استحکام کے لئے کوششیں قابل تحسین ہیں، ہی پیک منصوبوں کے لئے حفاظتی انتظامات تسلی بخش ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چین کے نائب وزیر خارجہ کے موقف کو سراہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا