آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل زیادہ شراب پینے کے سبب ہسپتال داخل

0
180

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں جمعہ کو رات دیر گئے پارٹی میں زیادہ شراب پینے کے باعث طبیعت بگڑنے پر گلین میکسویل کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا،رائل ایڈیلیڈ ہسپتال میں ڈاکٹروں نے گلین میکسویل کا معائنہ کیا جس کے بعد آل راؤنڈر اسی روز ہسپتال سے گھر چلے گئے اور اگلے روز ٹی20 سیریز کے لیے لگائے گئے ٹریننگ کیمپ میں شریک ہوئے، کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی گلین میکسویل گالف کھیلنے کے دوران گر کر زخمی ہو گئے تھے جس میں انہیں چہرے اور سر پر چوٹیں آئی تھیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا