Thursday, December 19, 2024
Google search engine

مقبول خبریں

لاہور : حماد اظہر پولیس چھاپے کے دوران فرار ، پناہ دینے والے گرفتار

پولیس نے لاہور کے علاقے جعفریہ کالونی میں چھاپہ مارا،حماد اظہر کے ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر شور مچا دیا، جس پر پولیس کے پہنچنے تک حماد اظہر موقع سے فرار ہو گئے، جس پر پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو پناہ دینے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے گرفتا ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ، واضح رہے کہ حماد اظہر کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں اور انہیں عدالت سے اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔