لاہور: پنجاب میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نمونیا سے 12 ننھے بچے دم توڑ گئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ان 12 جاں بحق بچوں کی عمریں پیدائش سے چار سال کے درمیان ہیں۔جاں بحق بچوں میں گوجرانولہ اور بہاولپور سے تین، راولپنڈی سے دو اور لاہور، فیصل آباد، شیخوپورہ، رحیم یار خان سے ایک ایک بچہ شامل ہے۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید ایک ہزار 77 بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے جبکہ اس دوران 12 بچے نمونیا کے باعث انتقال کر گئے۔محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 24 دن میں11 ہزار 597 بچے نمونیا میں مبتلا ہو چکے ہیں جبکہ 24 دن میں نمونیا سے 220 اموات ہو چکی ہیں۔لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا سے 251 بچے متاثر ہوئے ہیں۔گزشتہ روز 14 بچے نمونیا سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔نمونیا سات روز کے دوران 76 بچوں کو موت کی نیند سلا چکا ہے۔صوبے بھر سے مزید 1077 اور لاہور میں 251 بچینمونیا کا شکار ہیں۔رواں برس 220 ننھے پھول نمونیا سے مرجھا چکے ہیں ۔






