2ٹریفک حادثات ،10افراد جاں بحق ،متعدد زخمی، پٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا

0
355

کراچی ،لسبیلہ ،مہمند:بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اورخیبرپختونخواکے ضلع مہمند میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ریسکیوحکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کوسٹل ہائے کنڈے واری کے مقام پر 2 مسافر بسوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا،کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔پولیس کے مطابق مسافر کوچ جاوید کوچ کراچی سے گوادر جارہی تھی جبکہ الممتاز کوچ گوادر سے کراچی جارہی تھی۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند کی تحصیل صافی کےعلاقے قیوم آباد میں بس اور کار کے درمیان تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔ریسیکو حکام کے مطابق ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو غلنئی ہسپتا ل منتقل کردیا گیا۔

کراچی میں ویٹا چورنگی پر پٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، شہریوں نے سڑک پر جمع پٹرول برتنوں میں بھرنا شروع کردیا۔کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ویٹا چورنگی پر پٹرول سے بھرا ٹینکر الٹ گیا، جس کے بعد ٹینکر سے پٹرول سڑک پر بہہ گیا تاہم لوگوں نے سڑک پر جمع پٹرول برتنوں میں بھرنا شروع کردیا۔لوگ بڑے بڑے برتنوں میں پٹرول جمع کرنے میں مصروف رہے ،اس خطرناک صورتحال کے موقع پر پولیس اور انتظامیہ غائب ہوگئی۔عینی شاہدین کے مطابق پیٹرول سے بھرا ٹینکر تیز رفتاری کے باعث الٹا

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا