پاپوا نیو گنی میں 6.9 شدت کا زلزلہ ، شدید جھٹکوں سے پانچ ہلاک ،سیکڑوں گھر تباہ

0
254

امبنٹی : پاپوا نیو گنی میں حکام کا کہنا ہے کہ 6.9 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک اور سیکڑوں گھر تباہ ہو گئے ہیں۔زلزلے کا مرکز دارالحکومت پورٹ مورسبی سے 756 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع مشرقی سیپک کے دور افتادہ علاقے میں واقع قصبے امبنٹی کے قریب تھا۔ایسٹ سیپک کے گورنر ایلن برڈ کا کہنا تھا کہ ‘اب تک تقریبا ایک ہزار گھر تباہ ہو چکے ہیں’ اور ایمرجنسی عملہ زلزلے کے اثرات کا جائزہ لے رہا ہے جس سے صوبے کے بیشتر حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ
صوبائی پولیس کے سربراہ کرسٹوفر تماری نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اب تک پانچ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔تماری نے کہا کہ ہنگامی ٹیمیں اب بھی گھنے جنگلوں سے ڈھکے دور دراز علاقے میں داخل ہو رہی ہیں اور متنبہ کیا کہ ہلاکتوں کی تعداد “زیادہ ہو سکتی ہے۔

جب زلزلہ آیا تو دریائے سیپک کے کنارے واقع درجنوں دیہات پہلے ہی سیلاب سے نبرد آزما تھے۔بحرالکاہل کے سونامی وارننگ سینٹر نے سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی کیونکہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 22 منٹ پر آیا جس کی گہرائی تقریبا 35 کلومیٹر تھی۔ پاپوا نیو گنی بحرالکاہل کے رنگ آف فائر پر واقع ہے جو دنیا کے سب سے زیادہ ٹیکٹونک طور پر فعال علاقوں میں سے ایک ہے جہاں تقریبا 90 فیصد زلزلے آتے ہیں۔جنوبی بحرالکاہل کا یہ جزیرہ ملک آسٹریلیا کے شمال میں واقع ہے اور ہر سال پانچ یا اس سے زیادہ شدت کے 100 سے زیادہ زلزلوں کا سامنا کرتا ہے۔سنہ 2018 میں پاپوا نیو گنی کے صوبے ہیلا میں 7.5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 125 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا