اوٹاوا (طلوع نیوز)کینیڈا میں منکی پاکس کے 1411 کیس رپورٹ ہوئے۔کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ تصدیق شدہ کیسز میں سے 674 اونٹاریو سے، 521 کیوبیک، 167 برٹش کولمبیا، 41 البرٹا، تین سسکیچیوان، 2 یوکون اور ایک ایک نووا اسکاٹیا، مانیٹوبا اور نیو برنسوک سے ہیں۔منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے
جو ایک شخص سے دوسرے شخص میں قریبی رابطے، بشمول گلے ملنے، بوسے لینے، مالش کرنے یا جنسی ملاپ کے ذریعے سے پھیل سکتی ہے۔ حکام نے بتایا کہ متاثرہ افراد کی طبی علاج ملک کے38 ہسپتالوں میں جاری ہے۔





