شہر قائد کی 94فیصد بجلی بحال،کے الیکٹرک کا دعویٰ

0
228

کراچی: چیف ایگزیکٹو کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا ہے کہ شام چھ بجے تک شہر کے 94 فیصد سے زائد علاقوں کو بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔ شہر کے قریباً 150 فیڈرز پر بحالی کا کام جاری ہے جبکہ شہر میں 130 سے 170 ملی لیٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، جو 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

مونس علوی نے بتایا کہ بارش کے بعد مقامی انتظامیہ نے پمپس کے ذریعے پانی کی نکاسی شروع کی، جس سے شارع فیصل رات ہی صاف کر دی گئی۔ تاہم بارش کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا اور کے الیکٹرک کے فیلڈ سٹاف کو آمد و رفت میں دشواری پیش آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بارش کے دوران 500 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوئے، جن میں سے رات گیارہ بجے تک صرف 200 فیڈرز بحال رہے، جس کی وجہ سے بجلی کی بحالی میں وقت لگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا