مریم نواز کا جلالپور پیروالا کیلئے مستقل حفاظتی بند بنانے کا اعلان

0
140

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جلالپور پیروالا میں فلڈ ریلیف کیمپ اور حفاظتی بند کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے مستقل حفاظتی بند بنانے کا اعلان کیا اور انخلا آپریشن کی نگرانی کے لیے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو ہدایت دی۔

سیلاب متاثرین کے لیے سپیشل پیکیج کا اعلان کیا گیا، جس میں جاں بحق افراد کے ورثا کو 10 لاکھ روپے، مکمل گھر تباہ ہونے پر 10 لاکھ، کمرہ گرنے پر 5 لاکھ، بڑے مویشی کے ضیاع پر 5 لاکھ اور چھوٹے جانور کے لیے 50 ہزار روپے امداد شامل ہے۔

مریم نواز نے متاثرین سے خطاب میں کہا کہ ہر وعدہ پورا کریں گے، سب کو بچانے کی پوری کوشش ہو رہی ہے، اور سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کے ورثا کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ سیلاب متاثرین ہمارے مہمان ہیں اور پانی نہ اترنے تک کسی کو گھر واپس نہیں جانے دیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا