یمن پر اسرائیلی فضائی حملے، 9 افراد ہلاک ، 118 زخمی

0
155

یمن میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 9 افراد ہلاک اور 118 زخمی ہو گئے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق یہ حملے صنعا اور الجوف گورنریٹ میں کیے گئے، جس میں رہائشی علاقے اور ایک طبی مرکز بھی نشانہ بنے۔

حملے قطر میں حماس کے رہنماؤں پر کارروائی کے ایک دن بعد ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے بیان میں کہا کہ حملے حوثی حکومت سے تعلق رکھنے والے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے۔ یمنی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کے لیے ان کی حمایت ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے، لیکن حوثی غزہ پر اسرائیل کی جنگ ختم ہونے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم رکھتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا